(اردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو واضح کر دیا ہے کہ اگر ایران پر جوابی حملہ کیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لےگا۔ ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں نیتن یاہو نے امریکی صدرکو ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سےآگاہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لےگا۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے حملوں نے امریکا ایران مذاکرات مکمل کرنے کی خواہش کو نہیں بدلا۔ برطانوی اخبارکے صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اگر معاہدہ ناکام ہواتو کیاہوگا؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر کمانڈو آپریشن پر غور کریں گے۔