(اُردو ایکسپریس) عالمی منڈی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے بعد 96.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 3 فیصد بڑھ کر 93.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے تیل کی خریداری بڑھا دی۔ اگر خطے میں تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو عالمی تیل منڈی میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ اور اضافے کا امکان موجود ہے۔