تازہ ترین دنیا

امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی اور کویت و بحرین پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بدھ کی صبح ابتدائی کاروبار میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی جانب سے ایران کے قشم جزیرے پر حملوں اور ایران کی طرف سے کویت اور بحرین کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.05 ڈالر (1.09 فیصد) اضافے کے ساتھ 97.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 1.01 ڈالر (1.08 فیصد) اضافے کے بعد 95ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ اماراتی مربن تیل 96 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے