(اردو ایکسپریس) اسرائیلی فورسز کی جانب سے بحری بیڑے کو روک کر حراست میں لیے گئے، افراد میں آئرش صدر کی بہن بھی شامل تھیں۔ غزہ جانےوالے بیڑے کی انتظامیہ نے مارگریٹ کونولی اور دیگر5 افراد کی ویڈیوز جاری کی ہیں جو ان کی حراست سے قبل ریکارڈ کی گئی تھیں۔ گلوبل فلوٹیلا کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں مارگریٹ نے کہا،اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو سمجھ لیں مجھے اسرائیلی قابض افواج نے اغوا کر لیا ہے، مجھے اسرائیلی جیل میں رکھا جا رہا ہے۔