تازہ ترین دنیا

امریکہ کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی ریاست آئیڈاہو میں ائیر شو کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق آئیڈاہو میں اتوار کے روز ائیر شو کے دوران 2 امریکی فوجی طیارے EA-18G گرولر فضا ءمیں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثہ ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ائیر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے