تازہ ترین دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ3روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے3روزہ دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس دوران تجارتی جنگ اور عالمی معیشت پر بات چیت ہو گی ، صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے 2017میں چین کا دورہ کیا تھا۔ قبل ازیں،صدر ٹرمپ نے دورہ چین سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے معاملے میں امریکا کے پاس واضح انتخاب تھا، یا تو ایسے عناصر کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیا جائے یا اس عمل کو روکا جائے، انہوں نے کہا کہ جو بھی ایران کو جوہری ہتھیار دینے کے حق میں ہوگا وہ غیر دانش مندانہ سوچ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے