تازہ ترین دنیا

منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے نہیں بنائے جاتے:ایران کا ردعمل

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جواب مسترد کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ہمارے جواب سے مطمئن نہیں تو یہی بہتر ہے، ٹرمپ کا جواب ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ایرانی حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران اپنی قوم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ چین میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے لازم ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کی ضمانت کے ساتھ ہو اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جائے۔ دوسری جانب ایران نے جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کو بھی گمراہ کن قرار دیدیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے