تازہ ترین دنیا

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دیدی۔ فوکس ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران امن مذاکرات میں کافی حد تک نرم ہوگیا ہے۔خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی بڑھا رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ جدید ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہے ۔ہمارے دنیا بھرمیں اڈے ہیں جو جنگی سازوسامان سے بھرے ہوئے ہیں،ہم ان سب کو استعمال کرسکتے ہیں،اگر ضرورت پڑی تو کریں گے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر امریکی صدر نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایران نے جنوبی کوریا کے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی مشن میں شامل ہوجائے ،امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایرا ن کی سات چھوٹی کشتیاں تباہ کردی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے