تازہ ترین دنیا

امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا۔ سینٹ کام کی طرف سے 2 جہازوں کی تصویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔ میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم ایرانی پرچم بردار ٹینکر ہے، اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے سمندر میں ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی قبضے کی مذمت کی تھی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا امریکی اقدامات بحری قزّاقی اور اسےکھلا قانونی جواز بخشنے کے مترادف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے