(اُردو ایکسپریس) معلوم ہوا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کردیں۔ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام ٓاباد کے دوسرے مختصر دورہ کے بعد آج بھی عباس عراقچی تہران واپس نہیں گئے۔ وہ یہاں سے ماسکو کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے اس دوران پاکستانی سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ عباس عراقچی کی 24 گھنٹے میں دوسری بار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں اور بتایا کہ مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے تعلق نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے آبنائے ہرمز کے نئے ضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پر بات کی۔