پاکستان تازہ ترین

ایران امریکہ مذاکرات، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ایک بار پھر ہائی الرٹ، کئی پابندیاں لگ گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران امریکہ مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے پیش نظر اسلام آباد میں اہم سرگرمیاں کی جا رہی ہیں۔ شہر کی سکیورٹی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ پنجاب سے بھی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سیاحتی ٹرانسپورٹ اور رینٹ اے کار کے بزنس بھی عارضی طور پر بند کئے جانے کی تجویز ہے۔ شہر میں داخل ہونے والی پبلک ہیوی ٹرانسپورٹ رات 11 بجے سے بند ہوگی۔ ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد نہیں ہو گی۔

زرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راوپلنڈی مین سخت سکیورٹی انتظامات کے دوران بھی اشیائے خورونوش کی ترسیل جاری رہے گی۔ شہری زندگی میں کسی مسئلہ سے بچنے کے لئے اشیائے خور و نوش کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھی جائے گی اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت رہے گی۔ عارضی پابندیوں کے دوران بھی ضروری اشیا کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔ ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے باعث مہمانوں کی آمد سے پہلے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی جا چکی ہے۔

ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے