(اُردو ایکسپریس) تہران میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران ایرانی شہریوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی ریلیوں اور یکجہتی کے مظاہروں نے انہیں حوصلہ دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ایرانی شہریوں نے پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ اس محبت اور تعاون کو یاد رکھے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایرانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ہے،پاکستانی عوام نے جس جوش اور استقامت کے ساتھ ہماری حمایت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے ۔