(اُردو ایکسپریس) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ایران کسی بھی طریقے سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، میں اس جنگ کو اختتام کے بہت قریب سمجھتا ہوں، میں مداخلت نہ کرتا تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا،میں ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا،ایران کی تعمیر نو کیلئے 20 سال درکار ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی آف جارجیا میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، جنگ بندی قائم ہے،امریکا اور ایران کےدرمیان بہت عدم اعتماد ہے، ایک رات میں یہ دور نہیں ہوسکتا۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں، اس پر بہتر محسوس کرتا ہوں،49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو،صدر چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جانتے تھے کہ صدر ٹرمپ نے مجھے نیک نیتی سے بھیجا۔پاکستان میں کہا کہ بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی۔