تازہ ترین دنیا

جنگ بندی، موجوہ حالات میں نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے: اٹلی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمشنر پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ عالمی سطح پر دیگر ممالک نے بھی امریکہ ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور اردن شامل ہیں۔ چین، روس اور یورپی ممالک نے بھی اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ترکیے نے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اسی طرح آسٹریلیا، مصر اور ملائیشیا نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ روس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیشرفت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ امریکہ کو یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے