تازہ ترین دنیا

ایران کا زبردست وار، امریکا کو بھاری نقصان، ایک ہی دن میں 3 لڑاکا طیارے، 3 ڈرون تباہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے۔

ایران نے امریکی طیارے، ڈرون میزائل گرانے کی تفصیلات جاری کر دیں، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی، اسرائیلی فضائیہ کے لئے یہ دن یوم سیاہ ہے، فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ کے روز 3 جدید لڑاکا طیاروں کو گرایا۔ پاسداران انقلاب کی جانب سےدعویٰ کیاگیاکہ امریکی ایف 35طیارہ وسطی ایران میں گرایاجبکہ اےٹین لڑاکاطیارہ جنوبی تہران میں آبنائے ہرمز کےقریب نشانہ بنا،ایران نےامریکاکےایف 15طیارےکوبھی نشانہ بنایا،ایرانی حکام کی جانب سےایک امریکی پائلٹ کوگرفتارکرنےکادعویٰ کیاگیاہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ متعدد صوبوں میں کامیاب فضائی دفاعی کارروائیاں کی گئیں، ایروسپیس ڈیفنس فورس نے خمین اور زنجان میں 2 کروز میزائلوں کو تباہ کیا، اصفہان میں 2 جدید ایم کیو9 ڈرون، ایک ہرمیس ڈرون بو شہر میں تباہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے