(اردو ایکسپریس) عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔
روسی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سےحملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، حملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی ،5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی۔