بزنس تازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل مہنگا،پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عراقی سمندری حدود کے قریب دو آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث آئندہ دنوں میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق عراقی پانیوں کے قریب دو بین الاقوامی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اس صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر چلی گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 100.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے کے بعد 94.73 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔خیال رہے کہ برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 8 فیصد اضافے کے بعد 100.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے کے ساتھ 94.73 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح ابتدائی ایشیائی تجارت میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.5 فیصد اضافے کے بعد 93.80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی خطے اور آبنائے ہرمز کے اطراف کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ سکتے ہیں کیونکہ ملک اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمدی تیل سے پورا کرتا ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ دنوں میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خلیجی خطے اور آبنائے ہرمز کے اطراف کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایرا ن نے کہا کہ دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل کے لیے تیار رہے ،واشنگٹن تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکے گا ۔ ایران کے خاتم الانبیا ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے۔امریکہ اب تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے گا جبکہ ایران تیل کا ایک لیٹر بھی امریکہ، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک نہیں پہنچنے دے گا۔ ان کی طرف جانے والا ہر بحری جہاز یا ٹینکر ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہو گا۔ تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے لیے تیار ہو جائیں، کیونکہ تیل کی قیمت علاقائی سلامتی پر منحصر ہے جسے آپ نے غیر مستحکم کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے