تازہ ترین دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے:روس

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں حکومت تبدیل کرنے کی خطرناک کوشش سے باز نہ آئے تو یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں میدودیف نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر لے گا، لیکن یہ حملے ایرانی قوم کو مزید متحد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران اپنی توانائی کو دگنا کر کے ممکنہ طور پر نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ میڈوڈیف نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف حملے سے امریکا اور اسرائیل نے خود اپنے شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اور یہ جنگ دراصل امریکی اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی برتری قائم رکھ سکیں۔سابق روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی “پاگل پن” والی پالیسی ترک نہ کی تو کسی بھی واقعے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے