(اردو ایکسپریس) افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی موثرکارروائی،331 کارندے ہلاک،500 خوارج زخمی ہوگئے۔
عطاءاللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سےمتعلق تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری کر دیں، وفاقی وزیراطلاعات کےمطابق پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 331کارندے ہلاک جبکہ 500 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نےمزید بتایا کہ اس دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں،پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی22چیک پوسٹوں پرقبضہ کیا،پاکستان نے طالبان رجیم کے 163ٹینک اور گاڑیاں تباہ کیں، افغانستان میں37مقامات کوفضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایاگیا۔