(اردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بہت اہم ہے اور بورڈ آف پیس کا مقصد “امن” قائم کرنا ہے، جو ایک آسان لفظ ہے لیکن عمل درآمد میں مشکل ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلیٰ سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں۔ انھوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں، وہ بھی میری جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے رہتے ہیں، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، مودی کو کہہ دیا کہ بھاری ٹیرف لگائیں گے، اس جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ وہ پہلے ہی دنیا کے آٹھ جنگوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ایک نویں جنگ کی کوشش بھی کی، تاہم یہ توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کو “سب سے بااثر اور معتبَر بورڈ” قرار دیا اور اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں کی تعریف کی، جن میں زیادہ تر مڈل ایسٹرن اور دیگر اہم ممالک کے سربراہ شامل ہیں۔