(اردو ایکسپریس) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پاوٹکیٹ میں ہائی سکول ہاکی میچ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بچوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ واقعہ ڈینس ایم لنچ ایرینا میں پیش آیا، جہاں میچ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں گونج اٹھیں، لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کھلاڑی سائیڈ لائن پر جھک گئے جبکہ برف پر موجود دیگر کھلاڑی فوری طور پر لاکر روم کی طرف بھاگ گئے۔ حکام کے مطابق تقریباً ایک درجن گولیاں چلائی گئیں۔،فائرنگ اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں تماشائیوں کے قریب ہوئی جبکہ برف پر موجود کھلاڑی محفوظ رہے۔مقامی میڈیا سے گفتگو میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور اس کا والد تھا۔ اس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کیا اور بچوں پر بھی فائرنگ کی، جس کے بعد خود کو گولی مار لی۔