تازہ ترین دنیا

زوردار دھماکہ درجنوں افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی شاہد راجئی پورٹ پر ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا پورٹ پر قائم ایک انتظامی عمارت میں ہوا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

 

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

صوبہ ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کے مطابق دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا، تاہم اس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

 

دھماکے کے بعد پورٹ پر موجود دیگر تنصیبات اور عمارتوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی مزید خطرے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے