تازہ ترین دنیا

سعودی عرب میں کریک ڈاؤن! 25 ہزار سے زائد غیر قانونی افراد گرفتار

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) سعودی عرب میں 13 سے 19 مارچ 2025 کے دوران اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس میں 25,150 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔

17,886 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار

4,247 افراد نے سرحدی قوانین توڑے

3,017 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے

سعودی حکام نے 1,553 افراد کو غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش کے دوران پکڑا، جن میں:

28% یمنی شہری

69% ایتھوپیائی شہری

3% دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔

سعودی حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں، بھیک مانگنے اور خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

قوانین کے مطابق:

بھیک مانگنے پر کم از کم ایک سال قید اور 100,000 ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی افراد سزا کے بعد ملک بدر کر دیے جاتے ہیں، اور حج و عمرہ کے علاوہ دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے