تازہ ترین دنیا

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں صدور کی ملاقات تقریبا 4 گھنٹےتک جاری رہی، ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری جنگ بندی نہیں ہو سکی مگر ہم اس کے قریب ہیں، پیوٹن لوگوں کے قتل عام کو ختم کرناچاہتے ہیں، بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے باتوں پر اتفاق ہوا، ہم نے کچھ زبردست پیشرفت کی ہے، صدر پیوٹن سے ملاقات کے حوالے سے کئی رہنماؤں کو فون کروں گا، سب سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کروں گا۔روسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، میرے اور صدر ٹرمپ کے درمیان اچھے اور براہ راست رابطے ہیں، ہم اخلاص کے ساتھ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے یوکرین، یورپی طاقتیں امن مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کریں گی، ہم دونوں تنازع ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاکرات کیلئے الاسکا دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس اور امریکا کی مشترکہ تاریخ کا اہم حصہ الاسکا سے جڑا ہے، صدر ٹرمپ نے پڑوسیوں کی طرح اچھا رویہ اپنایا، بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے باتوں پر اتفاق کیا۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو صحت مند دیکھ کر خوشی ہوئی، ہم یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اگر ٹرمپ صدر ہوتے تو یوکرین سے جنگ شروع ہی نہ ہوتی، صدر ٹرمپ سے اگلی ملاقات ماسکو میں ہوگی،، پریس کانفرنس کے بعد پیوٹن ماسکو اور ٹرمپ واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے