تازہ ترین دنیا

نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افرادہلاک

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں قائم ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ملک کے سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ساحلی صوبے گوایاس کے دیہی علاقے سانتا لوسیا میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ افراد موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے