تازہ ترین دنیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا:ڈونلڈ ٹرمپ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندگی پر مکمل اتفاق ہو گیاہے ۔ ایکس پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک تقریباً 6 گھنٹے بعد اپنے جاری آخری مشنز کو مکمل کر لیں گےاور پھر جنگ بندی ہو جائے گی۔یہ ایسی جنگ ہے جو سالوں تک جاری رہ سکتی تھی،ٹرمپ نے دونوں ملکوں کو امن کی جانب آنے پر مبارکباد پیش کی،امریکی صدر کا کہناتھا کہ یہ جنگ بندی 12 گھنٹوں کے لیے ہو گی، جس کے بعد اس جنگ کو ختم قرار دے دیا جائے گا، ایران جنگ بندی کا آغاز کرے گا، اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل جنگ بندی کا آغاز کرے گا۔24ویں گھنٹے پر12 روزہ جنگ کے باضابطہ اختتام کو دنیا بھر میں سراہا جائے گا۔ ہر فریق کے جنگ بندی کے دوران، دوسرا فریق پُرامن اور باعزت رویہ اپنائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے