تازہ ترین دنیا

پیرس ایئر شو، سعودی ایئر لائن بڑا ایوارڈ لے اڑی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے مسافروں کو سعودی عرب کے اہم مقامات تک پہنچاتی ہے۔ یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کیلئے ’سعودیہ‘ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودیہ ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کے اطمینان اور خدمات کے معیار میں مزید اضافہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے