(اُردو ایکسپریس) برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔