تازہ ترین دنیا

سعودی عرب میں آج عید، حرمین میں بڑے اجتماعات

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

 

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان ، عراق ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج عیدِ قربان منائیں گے۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی۔

 

سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے