(اُردو ایکسپریس) بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے اپنے کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں، جس پر مداح شدید غصے میں نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیہا ککڑ کو اسٹیج پر جذباتی ہوتے اور آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا، "مجھے انتظار کروانا پسند نہیں، میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گی۔”
تاہم، حاضرین میں موجود کچھ افراد ان کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئے اور طنزیہ جملے کسنے لگے۔ ایک مداح نے غصے میں کہا، "یہ انڈیا نہیں، آسٹریلیا ہے!” جبکہ دوسرے نے طنز کیا، "واپس جاؤ، ہوٹل میں آرام کرو۔”
یاد رہے کہ نیہا ککڑ اس سے پہلے سڈنی میں بھی کنسرٹ کر چکی ہیں، جہاں انہیں شاندار پذیرائی ملی تھی۔