تازہ ترین دنیا

شادی کے بعد قتل: شوہر کو بیوی کے قتل پر پھانسی کی سزا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکہ کی شہریت رکھنے والی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس میں عدالت نے اس کے سابق شوہر رضوان حبیب کو موت تک پھانسی کی سزا سنائی۔ کیس کا آغاز اربوں روپے کی پراپرٹی کے تنازعے سے ہوا تھا، جس پر ملزم نے جبری قبضہ کر لیا تھا۔ ملزم نے سابقہ بیوی کو امریکا سے پاکستان بلا کر قتل کر دیا اور لاش کو مسخ کر کے خیبر پختونخوا میں دفن کر دیا تھا۔ قتل کے بعد وہ خود ہی گمشدگی کا ڈراما رچاتا رہا۔

 

عدالت نے رضوان حبیب کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی۔ اسی طرح، شواہد مٹانے کے جرم میں مزید 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شریک ملزم سلطان کو بھی 7 سال قید اور جرمانہ کی سزا دی گئی۔

 

عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے تین سفارت کار اور ایک ایف بی آئی آفیسر موجود تھے، جنہوں نے سزاؤں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کیس کی پیروی امریکی ایف بی آئی اور پاکستانی پولیس نے مشترکہ طور پر کی، اور ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ کیس ایک اہم عالمی پہلو بھی رکھتا ہے، کیونکہ امریکی سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں وجیہہ سواتی کی موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی تھی، جس کے بعد پاکستان سے امریکا لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے