تازہ ترین سائینس و صحت

میڈیکل کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کے میڈیکل کے طلبہ کو بنگلا دیش نے خوشخبری سنا دی۔

بنگلا دیش نے پاکستانی طلبہ کے لئے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کر دی ہیں۔

خواہش مند طلبہ کو داخلے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔طلبہ درخواستیں بذریعہ ڈاک یا آن لائن بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

خواہش مند اور اہل طلبہ کو مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے