تازہ ترین دنیا

مریض خبردار، سعودی عرب نے عازمین حج پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئی ہے، جگر فیل ،جگر سکڑنے ،شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکیں گی، کالی کھانسی ،تپ دق ،ہیمرج بخار ،کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی، کیموتھراپی بائیو لوجیکل ،ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔ حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صحت ،وزارت حج ،ایئر پورٹ حکام عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے