تازہ ترین

برطانوی حکومت نے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا!

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی (HMRC) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے 5.2 ملین پاؤنڈ (تقریباً 52 لاکھ پاؤنڈ) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ 2015-16 کے دوران 9.4 ملین پاؤنڈ کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لگایا گیا ہے۔

 

قانونی ماہرین کے مطابق، قرضہ معاف ہو سکتا ہے لیکن ٹیکس چوری کا جرمانہ دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتا۔ حسن نواز کے وکلا نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

رپورٹس کے مطابق، لندن کی رائل کورٹ آف جسٹس نے 17 نومبر 2024 کو حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیا تھا، اور ان کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہو گا۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کسی جرم، دھوکہ دہی یا منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ ایک سول کیس ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن نواز اب بھی برطانیہ میں مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں، جبکہ برطانوی قوانین کے مطابق، دیوالیہ شخص کو کمپنی کے انتظام سے دور رہنا پڑتا ہے جب تک کہ وہ قانونی طور پر بحال نہ ہو جائے۔

 

حسن نواز کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ برطانوی حکام کی مزید کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے