(اُردو ایکسپریس) لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے تصدیق کی ہے کہ فخر زمان کی ری ہیب مکمل ہو چکی ہے، اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ثمین رانا نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، اور ان کی فارم کسی تشویش کا باعث نہیں۔
ادھر، لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ فرنچائز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی پر توجہ دیتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 11 اپریل کو پنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔