(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں شمسی توانائی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز عام ہو گئے ہیں۔ تاہم، حال ہی میں کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں ہوائی فائرنگ کے باعث سولر پینلز کو نقصان پہنچا ہے۔
لاہور کے محمد عدیل نے بتایا کہ ان کے سولر سسٹم نے اچانک کم بجلی پیدا کرنا شروع کی، جس پر جب وہ معائنہ کرنے چھت پر پہنچے تو ایک پینل چکنا چور تھا۔ کمپنی کے ماہرین کے مطابق، یہ نقصان کسی گولی لگنے سے ہوا۔
چونکہ ٹوٹا ہوا پینل مرمت نہیں ہو سکتا، عدیل کو نیا پینل خریدنا پڑا، کیونکہ خراب پینل سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ تھا— اور یہ نقصان وارنٹی میں بھی شامل نہیں تھا۔
شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے افراد کے لیے یہ ایک نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے!