تازہ ترین ٹیکنالوجی

ایک اور الیکٹرک کار پاکستان آنے کو تیار

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں کیپیٹل اسمارٹ موٹرز جلد ہی مکمل طور پر الیکٹرک JMEV Elight سیڈان متعارف کروانے جا رہی ہے۔
کمپنی سوشل میڈیا پر اس کار کی تشہیر کر رہی ہے۔ حالیہ پوسٹس میں اسے ایک کوپ اسٹائل گاڑی قرار دیا گیا ہے جس کا فیوچرسٹک خاکہ ہے اور یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ یہ جلد پاکستان آ رہی ہے۔

Elight اپنی انتہائی خوبصورت ڈیزائن، ایروڈائنامک باڈی جس کا ڈریگ کو ایفیشنٹ صرف Cd 0.267 ہےاور اعلیٰ درجے کے جمالیاتی معیار کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے.

JMEV کی ویب سائٹ پر درج بین الاقوامی خصوصیات کے مطابق Elight میں مندرجہ زیل خصوصیات شامل ہیں:

ایڈاپٹو ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، جو خودکار ہائی/لو بیم ایڈجسٹمنٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں

ریٹریکٹ ایبل (خودکار بند ہونے والے) برقی دروازوں کے ہینڈلز

ہلکی وزن کی اسٹیل-ایلومینیم ہائبرڈ باڈی جو کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بناتی ہے یاد رہے کہ یہ کار ان شہری صارفین کے لیے ایک آئیڈیل انتخاب سمجھی جا رہی ہے جو پاکستان میں صاف، مؤثر اور اسٹائلش سواری کی تلاش میں ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیپیٹل اسمارٹ موٹرز نے اپریل 2025 میں چینی آٹو موٹیو جائنٹ جیلی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جو پاکستان میں پریمیم نیو انرجی وہیکل (NEV) برانڈز لانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے