تازہ ترین کرائم

ایبٹ آباد: 13 سالہ ملازمہ کا ریپ اور قتل۔ملزم گرفتار

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون

تھانہ میرپور پولیس کی کاروائی، 13 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،

سمندر کھٹہ نگری بالا کے رہائشی شخص کی رپورٹ کے مطابق اسکی 13 سالہ بیٹی جو پچھلے کچھ عرصہ سے حبیب اللہ کالونی سٹریٹ نمبر 9 میں ملزم حارث لطیف ولد شاہد لطیف کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی ، جسے گزشتہ رات ملزم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 302/376 پی پی سی 53 سی پی اے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے