پاکستان کرائم

ڈرون اور AI سے مجرموں کی نگرانی! کیسے؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب پولیس نے اپریل 2025 میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) قائم کیا جس کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کر رہے ہیں۔ پولیس آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد بننے والا یہ خصوصی شعبہ صوبے بھر میں منظم جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ CCD کا مقصد قتل، اغوا، ڈکیتی، ریپ، بلیک میلنگ اور زمینوں پر قبضے جیسے بڑے جرائم کا فوری اور مؤثر تدارک کرنا ہے۔ اس کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی سے پانچ منٹ میں رسپانس، ڈیجیٹل کرائم ڈیٹا سسٹم سے مجرموں کی شناخت اور ٹریکنگ، جدید AI ٹولز اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ خصوصی تربیت یافتہ ٹیمیں تیز کارروائیاں کریں گی، ہر ضلع میں CCD اسٹیشنز اور لاہور میں تین بڑے مراکز بنیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ادارے کو مکمل حکومتی تعاون، مالی وسائل اور جدید تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ جرائم کی روک تھام، انصاف کی فراہمی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے