پاکستان تازہ ترین

چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا کل آخری روز

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا کل (جمعرات کو) آخری روز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لیپ ٹاپ کے لیے اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ بی ایس کے طلبہ کل تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ طلبہ https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ لنک پر آن لائن اپلائی کریں۔ طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔بی ایس کے طلبہ کے لیے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے