تازہ ترین ٹیکنالوجی

وزیر آئی ٹی نے پاکستان کے چیٹ جی پی ٹی بنانےکا بتا دیا

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پاکستان نے اپنا پہلا قدم رکھتے ہوئے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی بنا دیا ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پہلی بار پاکستان کا چیٹ جی پی ٹی بنالیا ہے، مصنوعی ذہانت آگے بڑھنے سے ہمیں بہت سے شعبوں میں فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے کےلیے جدید علوم کی مہارت ضروری ہے، طلبہ کےلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ان کی صلاحیتیں نکھارتا ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے نے کہا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں جس طرح ہونی چاہیے، دنیا تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن پر قانون سازی کے لیے کام کر رہی ہے، چیلنجز کے باوجود ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جارہا ہے، معیشت اب بہتر ہو رہی ہے تو اُمید کرتے ہیں باقی چیزیں بھی بہتر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے