(اُردو ایکسپریس) ملک بھرمیں غیرقانونی کال سینٹرز کیخلاف آپریشن کے دوران درجنوں افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔
مالی فراڈ کا بڑا عالمی نیٹ ورک چلانے والوں کے پاکستان میں موجود سولہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے،ان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کی’’گرے آپریشن‘‘ کے نام سے ملک بھرمیں کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران درجنوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیاہے۔
ذرائع کےمطابق ایک ایک کال سینٹر میں پچاس سے پانچ سو نوجوانوں کو بھرتی کیا جاتا تھا،وی پی این اور مخصوص سافٹ ویئرز کے ذریعے امریکا، بھارت، پرتگال، یونان سمیت کئی ممالک کی پروفائلنگ پاکستان میں کیے جانے کابھی انکشاف ہوا ہے۔
آن لائن شاپنگ اور سیروتفریح کے شوقین افراد ملزمان کا آسان ہدف ہیں،ان کاڈیٹا پاکستان سے بیرون ملک گروہوں تک پہنچایا جاتاہے جہاں اس عالمی نیٹ ورک کے کارندے لاکھوں ڈالرکا فراڈ کرتے تھے،کئی غیرقانونی کال سینٹرز ایس ای سی پی سے رجسٹریشن لے کر خود کو قانونی ظاہر کرتے رہے،مگر حقیقت میں وہ ہائی ٹیک فراڈ فیکٹریاں چلا رہے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمود الحسن کاکہنا ہے کہ ایک ماہ میں ہم نے لگ بھگ 16 کال سینٹرز پر چھاپےمارے ،جو والدین اپنے بچوں کو کال سینٹرز میں بھیجتے ہیںوہ یہ تصدیق ضرورکریں کہ وہ کون سے کال سینٹر میں کام کر رہے ہیں اور وہاں پر کیا ایکٹیوٹی چل رہی ہے۔
- جولائی 21, 2025
غیر رجسٹرڈ کال سینٹرز کے خلاف آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 362 Views
Share: