بزنس تازہ ترین

سندھ بجٹ: پرائمری تعلیم کیلئے 156 اورصحت کیلئے 326 ارب روپے مختص

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نئے مالی سال 2025-26کے سندھ بجٹ میں پرائمری تعلیم کے لئے 156 ارب ، کالجز کی عمارتوں کے لئے 50 کروڑ اور صوبے میں 1 ہزار نئی بسوں کے لئے رقم مختص کردی گئی ہے۔ سندھ کانئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجارہاہے جس میں پرائمری تعلیم کے لئے 156 ارب ،کالجز کی عمارتوں کے لیئے 50 کروڑ اورجامعات کی سکالرشپس کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں31 سرکاری جامعات اور 9 خود مختار اداروں کے لئے 42 ارب،پریس کلبوں ،بار ایسوسی ایشنز اور صحافتی تنظیموں کے لئے 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں 1 ہزار نئی بسوں کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزکے مطابق محکمہ صحت کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کرکے 326 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،پی پی ایچ آئی کے لئے 26 ارب اورگمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ایس آئی یو ٹی کے لئے 19 ارب ،شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کراچی کے لئے 4 ارب ،لاڑکانہ سول ہسپتال کے لئے 10 ارب اورانڈس ہسپتال کراچی کے لئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سندھ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے لئے 508 ایمبولینسز کے لئے بھی 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے