بزنس تازہ ترین

سیلزٹیکس بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) حکومت کی جانب سے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیداہوگیا۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق،اس فیصلے سے آلٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے,چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد ہوگئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اورآلٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایچ ایم شہزاد نے کہاکہ مقامی سطح پر تیارہونےوالی ہائبرڈ گاڑیوں پر پہلے ہی 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہے،پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمداورکمرشل امپورٹ کی اجازت دی جائے تو مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آسکتی ہے،اس سے حکومت کو بھی 200 ارب روپے تک ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کاکہناہے کہ پاکستان میں اسمبل گاڑیاں پہلے ہی عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے