(اُردو ایکسپریس) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) نے اپنی کار فنانسنگ اسکیم UBL Drive کے تحت ایک بڑی اور پرکشش آفر متعارف کروا دی۔
اس شاندار آفر کے تحت اب صارفین KIA Picanto 1.0 AT کو آسان ماہانہ اقساط اور کم ابتدائی ادائیگی پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت صارفین 50 فیصد ریزیڈیول ویلیو اسٹرکچر کی بنیاد پر صرف 49,108 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ فکسڈ مارک اپ ریٹ 14.50% ہوگا۔ KIA Picanto کی کل قیمت 39,40,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں سے صارف کو صرف 11,82,000 روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوں گے۔
باقی 27,58,000 روپے کی رقم کو صارف 1 سے 5 سال کے دوران آسان اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔
بنیادی تفصیلات:
گاڑی کا ماڈل: KIA Picanto 1.0 AT
کل قیمت: 39,40,000 روپے
ڈاؤن پیمنٹ: 11,82,000 روپے
فنانسنگ رقم: 27,58,000 روپے
ماہانہ قسط: 64,891 روپے
ریزیڈیول ویلیو قسط (50%): 49,108 روپے
مارک اپ ریٹ: 14.50 فیصد (فکسڈ)
نمایاں خصوصیات:
تیز ترین پراسیسنگ اور کم سے کم دستاویزات
فنانسنگ کی مدت: 1 سے 5 سال
کم از کم ڈاؤن پیمنٹ کی شرط
50% تک گاڑی کی قیمت پر ریزیڈیول ویلیو سہولت
UBL کے مطابق قسطوں میں انشورنس کی قیمت شامل نہیں ہے اور یہ اقساط 50% ریزیڈیول ویلیو کے حساب سے کیلکولیٹ کی گئی ہیں۔ گاڑی کی قیمتیں مینوفیکچرر کی پالیسی کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہیں۔
مزید یہ کہ یہ آفر اُن صارفین کیلئے ایک سنہری موقع ہے جو بہترین بینکنگ سہولت کے ساتھ۔ کم ادائیگی پر اپنی گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔