(اُردو ایکسپریس) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ سوئی سدرن کیلیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔سوئی ناردرن کے سسٹم پرایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن کیلئے نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔