(اُردو ایکسپریس) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو شہریوں نے ناکافی قرار دے دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ ان کے مطابق پہلے 14 سے 40 روپے تک اضافہ کیا گیا اور اب صرف 5 روپے کمی کی گئی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ عید قریب ہے، حکومت کو عوام کو بڑا ریلیف دینا چاہیے۔ مہنگائی کے باعث جانور خریدنا تو دور بچوں کو کپڑے دلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام پر رحم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے۔