(اُردو ایکسپریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس اضافے کے بعدبرینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 105.20 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکا میں فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت 4فیصد بڑھ کر 99.30 ڈالر ہو گئی۔ تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 20 ڈالر بڑھی ہے۔