بزنس تازہ ترین

سونا دوسرے روز بھی سستا،فی تولہ قیمت کہاں تک گرگئی؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونا دوسرے روز بھی سستا ہوگیا ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4713 ڈالر پر آگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 400 روپےسستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا493662 روپے کاہوگیا۔

دس گرام سونےکی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 423235روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپےکی کمی کے ساتھ 8513روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا27 ڈالرکی کمی کے ساتھ فی اونس 4717 ڈالر پر آگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کاہوگیاتھاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر 423578 روپے ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے