(اردو ایکسپریس) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے سے معیشت پر دباؤ بڑھ گیا اور مہنگائی کے خدشات دوبارہ شدت اختیار کر گئے۔ ماہرین کے مطابق تیل مہنگا ہونے سے امریکا میں مہنگائی میں 1 سے 2 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ جرمنی اور بھارت بھی اس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں بلند رہیں تو مہنگائی میں 2 سے 4 فیصد تک اضافہ ممکن ہے، خاص طور پر اشیائے خورونوش زیادہ متاثر ہوں گی۔آبنائے ہرمز کے گرد کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹس میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ برینٹ کروڈ عارضی طور پر 126 ڈالر تک پہنچنے کے بعد کچھ کم ہو گیا۔ اس صورتحال نے عالمی معیشت میں غیر یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔